لاہور،ق لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین کی زیرصدارت اجلاس
ق لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں
آئندہ سیاسی صورتحال اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مظلومین کو انصاف دلانے کیلئے
ہونے والے احتجاج کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ق لیگ کا وفد 17 جنوری کو مال روڈ پر ہونے
والے احتجاج میں شرکت کریگا، قبل ازیں سانحہ ماڈل ٹاؤن ایکشن کمیٹی کے رکن
سینیٹر کامل علی آغا نے اجلاس میں رپورٹ پیش کی اور احتجاج کے حوالے سے
تیاریوں کا جائزہ لیا گیا، اجلاس نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ سانحہ
میں شہید ہونے والوں کے پسماندگان اور زخمی اتنے عرصہ سے انصاف کیلئے ترس
رہے ہیں۔
اجلاس میں بلوچستان میں ق لیگ کے نئے منتخب وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو
کو قائدین اور پارٹی کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کی گئی اور پاکستان و
سیاست کی آئندہ صورتحال پر تفصیل سے بات چیت کی گئی،اس موقع پر طارق بشیر
چیمہ، سینیٹر کامل علی آغا، مونس الٰہی، چودھری ظہیرالدین، بشارت راجہ اور
حافظ عمار یاسر بھی شریک تھے۔