ملتان سربراہ ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار کی ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو
سربراہ ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار نے کہا کہ نواز شریف پاکستان کو کس
سمت میں لے کر جارہے ہیں اس کافیصلہ ملکی عدالتوں میں تو چل ہی رہا ہے باقی
اصل فیصلہ عوام کی عدالت 2018 کے الیکشن میں کر دیگی۔
ملتان میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے فاروق ستار نے
کہاکہ مشر قی پاکستان کے جدائی میں حمید الرحمٰن کمیشن کی رپور ٹ کے مطابق
مجیب الرحمٰن ،یحی خان اور ذوالفقار علی بھٹو کو ذمہ دارہیں،اور اس رپورٹ
کو سقوط بنگال کے چالیس سال بعد شائع کیا گیا،جو کہ تاریخ کے ساتھ بہت بڑی
نا انصافی ہے جبکہ حمید الرحمن کی رپورٹ میں وہ تمام حقائل بیان کئے گئے
ہیں جن وجوہات کی بنا ءِ پر صوبہ بنگال ہم سے جدا ہوا ۔
سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے مزید کہا کہ ہمیں اب ملک کو حمید الرحمن کمیشن رپورٹ
کے مطابق آگے لے کرجانا ہو گاتاکہ دوبارہ وہی غلطی نہ دوہرائی جائے جس سے
پاکستان کی سلامتی کو خطرہ ہو۔