کراچی ایم کیو ایم رہنما حسن ظفر عارف کی لاش ابراہیم حیدری سے بر آمد
کراچی کے
علاقے ابراہیم حیدری سے ایم کیو ایم لندن کے رہنما حسن ظفر عارف کی نعش
ملی ،پولیس حکام کے مطابق انکی شناخت جیب سے ملنے والے کارڈ کی مدد سے ہوئی
ہے تاہم ہلاکت کے اسباب جاننے کیلئے نعش جناح اسپتال منتقل کردی گئی۔
پولیس
کے مطابق نعش پر تشدد کے نشانات نہیں اور موت طبعی ہوسکتی ہے،تاہم پوسٹ
مارٹم رپورٹ کے بعد درست بات کہی جاسکتی ہے،واضح رہے کہ ایم کیو ایم لندن
رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر حسن عارف گزشتہ روز لاپتہ تھے۔ 73 سالہ
پروفیسر حسن ظفر عارف کراچی یونیورسٹی کے شعبہ فلاسفی میں پروفیسر رہے اور
سرکاری ملازمت سے ریٹائرمنٹ کے بعد 2016ءمیں ایم کیو ایم میں شامل ہوئے
تھے۔
اس موقع ہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایم
کیو ایم کے رہنما مجید کاروانی کا کہنا تھا کہ انکی کل سات بجے کے قریب
آخری ملاقات ہوئی تھی ،مجید کاروانی کا مزید کہنا تھاکہ ایم کیو ایم لندن
نہیں یہ پاکستان ہے، ایم کیو ایم سے بڑی کوئی تحریک نہیں ہے۔