کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان،188 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر(15 جنوری 2018)
کو مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس
188 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 42745 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح
سے ہی مارکیٹ میں مندی دیکھی جارہی ہے۔صبح سے اب تک مجموعی طورپر 253 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 95 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،150 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 8 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔