div align="right">کراچی میں پاکستان رینجرز (سندھ ) کی جانب سے راحت اسلا م قیوم آباد کراچی میں فری میڈ یکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا ۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق فری میڈ یکل کیمپ کا بنیادی مقصد مستحق افراد
کو مفت طبی سہولیا ت فراہم کرنا تھا ۔اس موقع پر رینجرز اور سول ماہر
ڈاکٹرز نے 1300سے زائد مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا اور طبی سہولیات سمیت
مفت ادویات فراہم کیں ۔
ترجمان کے مطابق میڈیکل کیمپ میں مفت موبائل لیبارٹر یز جن میں آنکھوں کا
معائنہ ، شوگر اور ہیپاٹائٹس کے مفت ٹیسٹ شامل تھے ۔اہل علاقہ کی جانب سے
پا کستان رینجرز سندھ کی اس کاوش کو بے حد سراہا گیا ۔