Jan 15, 2018 05:08 pm
views : 543
Location : Election Commission of Pakistan
Islamabad- PTI Farrukh Habib Media Talk
اسلام آباد، نواز شریف پاکستان توڑنے والے مجیب الرحمن کو محب وطن کہتے ہیں ، لحاظہ مسلم لیگ ن پر پاپندی عائد کی جائے ، فرخ حبیب
رہنما پاکستان تحریک انصاف فرخ حبیب نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور
نواز شریف کی پارٹی دونوں بیرونی فنڈنگ لینے والی پارٹیاں ہیں ،پیپلز پارٹی
کا جہاں ذکر ہوتا ہے وہا ں کرپشن کی داستانیں شروع ہو جاتی ہیں۔
اسلام آباد الیکشن کمیشن آف پاکستان کے باہرفرخ حبیب نے ذرائع ابلاغ عامہ
کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے کہاکہ ہمیشہ کی طرح مسلم لیگ ن اپنے
اکاؤنٹ کا حساب دینے سے فرار ہو گئے ہیں،انہوں نے الیکشن کمیشن میں جو
ریکارڈ فراہم کیا ہے اس میں قانون کی بہت سی خلاف ورزیاں موجود ہیں، اسی
میں غیر ملکی فنڈنگ کے معاملات موجود ہیں اوراسی میں منی لانڈرنگ کا ریکارڈ
بھی ہے پھر بھی یہ لوگ اپنی چوری ماننے سے انکاری ہیں۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ نواز شریف نے اگر چوری نہیں کی تو حساب دینے میں
کیا حرج ہے ،وہ مقدمے کا سامنا کریں تاریخوں کی آڑ میں منہ نہ چھپائیں،فرخ
حبیب نے کہاکہ نواز شریف پاکستان توڑنے والے مجیب الرحمن کو محب وطن کہتے
ہیں لحاظہ مسلم لیگ ن پر پاپندی عائد کی جائے ۔