Jan 15, 2018 05:10 pm
views : 546
Location : Orange Line Project
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif visits Orange Line Metro Train Project
لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا علی الصبح لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے کا دورہ
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے علی الصبح لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے کا دورہ کیا۔
ترجما ن وزیر اعلیٰ ہا ؤس کے مطابق وزیراعلی نے کوسٹر میں بیٹھ کر اورنج
لائن میٹروٹرین کے منصوبے کا دورہ کیا۔وزیراعلی نے 2گھنٹے تک منصوبے کا
دورہ کیا۔وزیراعلیٰ نے میٹرو ٹرین کے منصوبے کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ
کیا۔وزیراعلیٰ نے سول، مکینیکل اور الیکٹریکل کاموں پر پیش رفت کا جائزہ
لیا۔وزیراعلی نے مختلف اسٹیشنوں کا دورہ کیا۔وزیراعلیٰ انڈر گراؤنڈ حصے میں
بھی گئے اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا منصوبے پر کام کی رفتار کو مزید
تیز کیا جائے۔ منصوبے پر 24گھنٹے کام جاری رکھا جائے۔یہ منصوبہ عام آدمی کو
باوقار اور عالمی معیار کی سفری سہولتیں فراہم کرے گا۔ تاخیر کا ازالہ
محنت، عزم اور جذبے کے ساتھ کریں گے۔ منصوبے کی تکمیل سے ٹرانسپورٹ کے شعبہ
میں انقلاب برپاہو گا۔
محمد شہباز شریف نے کہالاہور اورنج لائن میٹروٹرین کا منصوبہ پاکستان کے
عوام کا منصوبہ ہے۔ اس منصوبے کی جلد تکمیل کیلئے سب نے ملکر کام کرنا ہے۔
پی ٹی آئی نے اس منصوبے میں 22ماہ کی تاخیر کرائی۔پی ٹی آئی کی وجہ سے یہ
منصوبہ رکا رہا۔اب اس پر دن رات کام ہو رہاہے۔
وزیر اعلی نے منصوبے پر کام کرنے والے ورکرز کے ساتھ ہاتھ ملایا۔وزیراعلی نے منصوبے کے دورے کے دوران لوگو ں سے گفتگو بھی کی۔
وزیراعلیٰ کو منصوبے پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔