Jan 15, 2018 05:12 pm
views : 568
Location : KMC Old Building
Karachi- Mayor Karachi meets UAE Consul General and Ambassador
کراچی، میئر کراچی وسیم اختر سے متحدہ عرب امارات کے سفیر اور قونصل جنرل کی ملاقات
کراچی میں میئر کراچی وسیم اختر سے
متحدہ عرب امارات کے سفیرحماد عبید الزابی اور قونصل جنرل قطبی
الحوائدناصرنے ملاقات کی۔
ترجمان میئر کراچی کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مرکزی دفتر میں میئر کراچی وسیم اختر سے
متحدہ عرب امارات کے سفیرحماد عبید الزابی اور قونصل جنرل قطبی
الحوائدناصرنے ملاقات کی۔ملاقات میں کراچی کی تعمیر و ترقی سمیت باہمی
دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا، اس موقع پر میئر کراچی نے متحدہ عرب
امارات کے سفیر کو کراچی کے مختلف پروجیکٹس کے پرپوزل پیش کئے۔
ترجمان بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مطابق میئر وسیم اختر کا کہنا تھا کہ کراچی کی
آبادی میں مسلسل اضافے کے باعث بلدیاتی سہولیات کی فراہمی ایک چیلنج بن
چکی ہیں، وسیم اختر نے کہا کہ شہر کی تعمیر و ترقی کے لئے متعدد منصوبوں پر
کام جاری ہے جس کے مستقبل میں بہترین نتائج برآمد ہوں گے۔
وسیم اخترنے کہا کہ دونوں ممالک کی عوام کے درمیان بھائی چارگی اور دوستی
کے رشتے قائم ہیں جو وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہونگے۔اس موقع پر متحدہ عرب
امارات کے سفیر حماد عبیدالزابی نے کہا کہ
متحدہ عرب امارات کی مختلف ریاستوں کے تاجر
کراچی کے تعمیراتی منصوبوں میں دلچسپی رکھتے ہیں۔