Jan 15, 2018 06:32 pm
views : 569
Location : Election Commission of Pakistan
Islamabad- PPP Latif Khosa Media Talk
اسلام آباد، پاکستان پیپلز پارٹی شہیدوں کی جماعت ہے اس پر بیرونی فنڈنگ کے الزامات نہ لگائے جائیں،لطیف کھوسہ
رہنما پاکستان پیپلز پارٹی لطیف کھوسہ نے کہا کہ بیرون ملک میں کوئی پی پی
پی کے نام سے لیدر ریسائکلنگ کمپنی ہے جس کے بارے میں مخالفین کہتے ہیں کہ
ہم وہا ں سے کماتے ہیں جبکہ ہمارا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
اسلام آباد الیکشن کمیشن آف پاکستان کے باہر لطیف کھوسہ نے ذرائع ابلاغ
عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے کہاکہ یہ بات صحیح ہے کہ پاکستان
پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے ہی 2002 میں پاکستان پیپلز پارلیمینٹیرین بنائی
تھی اور جس کا نشان تیردیا گیا تھا ، جس کی وجہ یہ تھی کہ ڈکٹیٹر
پرویزمشرف نے 2002 میں ایسی شرائط ڈال دی تھیں کہ جس کے تحت پاکستا ن
پیپلز پارٹی الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتی تھی۔
رہنما پی پی پی نے کہا کہ پاکستا ن پیپلز پارٹی ہی اصل پارٹی ہے کیونکہ
اسکے قائدین بھی وہی ہیں جو پاکستان پیپلز پارلیمینٹیرین کے ہیں لحاظہ ان
میں کوئی فرق نہ کیا جائے ۔
لطیف کھوسہ نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کسی بیرونی فنڈنگ پر نہیں چل رہی
ہے اس کے قائدین نے پاکستان کی عظمتوں کیلئے جانیں قربان کی ہیں اس لئے یہ
پارٹی بیرونی ذرائع سے کمانے کا سوچ بھی نہیں سکتی مخالفین کا بیان بلکل
غلط ہے۔