Jan 15, 2018 06:55 pm
views : 510
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 586 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 586 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر (15جنوری 2018)
کو مارکیٹ میں مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 586
پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 42347 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،مارکیٹ کا آغاز
منفی زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 344 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 101 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ،231 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 12 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔