Jan 15, 2018 06:58 pm
views : 543
Location : Residence of Parvaiz Ilahi
Lahore- President PML(Q) Ch Shujat Hussain meets Chinese Ambassador
لاہور، چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویزالٰہی سے چین کے سفیر یاؤ جنگ کی ملاقات
لاہور میں مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور
سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی سے چین کے سفیر
یاؤ جنگ نے ملاقات کی،ملاقات میں پارٹی کے سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ ایم
این اے، سینیٹر کامل علی آغا، مونس الٰہی، سالک حسین اور رانا خالد بھی
موجود تھے۔
لاہور میں چوہدری پرویز الٰہی کی رہائش گا ہ پرہونے والی ملاقات کے دوران
دونوں ممالک کے تعلقات، باہمی تعاون اور دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ
خیال کیاگیا،اس موقع پر چوہدری شجاعت کاکہنا تھا کہ پاک چین دوستی حکومتوں
کے درمیان نہیں بلکہ عوام کے درمیان ہے اور یہی پائیدار اور غیرمتزلزل
دوستی کی بنیاد ہے،اس موقع پر چینی سفیر نے پنجاب میں چودھری پرویزالٰہی کی
حکومت کے دوران فیصل آباد اور سندر انڈسٹریل اسٹیٹس کے قیام کو سراہا۔
لیگی قائدین نے چین کی ترقی کو دنیا بھر میں مثالی قرار دیتے ہوئے کہا کہ
ہمیں ترقیاتی منصوبوں میں چین کی زیرو کرپشن کو سامنے رکھنا ہو گا تاکہ قوم
کا قیمتی سرمایہ کوئی خرد برد نہ کر سکے،قائدین نے مزید کہا کہ سی پیک صرف
دونوں ممالک کے مفاد میں ہی نہیں بلکہ یہ پورے خطہ کی عوام کے مفاد میں
ہے۔