پشاور، پیپلز یوتھ آرگنا ئزیشن کی جانب سے پی پی پی کے صوبائی صدر ہمایون خان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
پشاورمیں پیپلز یوتھ آرگنا ئزیشن کی جانب سے پی پی پی کے صوبائی صدر ہمایوں
خان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظا ہرے کی قیادت پیپلز یوتھ کے سا
بق عہدیدار ساجد پیندہ خیل اور مصظفے خان نے کی۔
پشاورپریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے کا شرکاءِ کا کہنا تھا کہ پاکستان
پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر اور انکی کابینہ نے صوبے کی تمام تنظیموں میں
اپنے قریبی رشتہ داروں کو عہدے دے رکھے جس سے پیپلز پارٹی صوبے میں کمزور
ہوتی جا رہی ہے۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھارکھے تھے جس پر پیپلز پارٹی
کے صوبا ئی قائدین کے خلاف نعرے درج تھے، مظاہرین نے موجودہ صوبائی قیادت
کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی،مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ صوبائی کابینہ کو
فی الفور تحلیل کرکے اہل اور دیرینہ کارکنان کو سامنے لایا جائے،بصورت دیگر
وہ متوازی کابینہ بنانے پر مجبور ہو جائیں گے۔
اس موقع پر پی پی پی رہنما صادق خان نے ذرائع ابلاغ عامہ نے نمائندے سے
گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات نہیں مانے گئے تو ہم ایک متوازی
تنظیم بنائیں گے ۔ صادق خان نے کہا کہ آج کے بعد ہر ضلعے میں پریس کلب
کےسامنے مظاہرے کئے جائیں گے اور اس کے بعد اسلام آباد میں ذرداری ہائوس
کے سامنے دھرنا بھی دینگے۔