Jan 15, 2018 07:16 pm
views : 444
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif chairs Meeting regarding Orange Line
لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے کے حوالے سے اجلاس
div align="right">لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے کے حوالے سے اجلاس ہوا۔
ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیراعلی کو منصوبے پر ہونے وا لی پیشرفت
کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیراعلی کو تعمیراتی کاموں پر ہونے والی
پیشرفت کے بارے میں بھی آگا ہ کیا گیا۔سی آر۔نورینکو کے حکام کی جانب سے
منصوبے کو جلد سے جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی ۔
چینی حکام نے کہا ہم آپ کے ویڑن کے مطابق منصوبے کو جلد مکمل کرنے کے لئے پوری کوشش کریں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا میں نے آج صبح منصوبے کا دورہ
کیاہے۔منصوبے پر ہونے والی پیشرفت دیکھ کر مجھے بڑی خوشی ہوئی ہے۔تمام
ادارے اور محکمے ایک ٹیم کے طور پر کام کررہے ہیں۔دن رات محنت سے کام کر کے
اس منصوبے کو جلدمکمل کرنا ہے۔
محمد شہباز شریف نے کہاجی پی او چوک کی بندش کے باعث ٹریفک کے موثرمتبادل
انتظامات ہونے چاہیے۔شہریوں کو آمدورفت میں کم سے کم تکلیف ہو۔ٹریفک کو
رواں دوان رکھنے کے لئے اضافی اقدامات بھی اٹھائے جائیں۔آپ سب نے ملکر
مربوط کوششیں کرنی ہیں۔منصوبے کے اطراف بہترین ہارٹیکلچر کا انتظام
کیاجائے۔
لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے کی سٹیئرنگ کمیٹی کے سربراہ خواجہ
احمد حسان، ایم ڈی پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی، کمشنر لاہور ڈویڑن، سی
آر۔نورینکو کے حکام اوراعلی افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔