Jan 15, 2018 07:31 pm
views : 544
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh Muhammad Zubair meets Conusl General of Turkey
کراچی،محمد د زبیر سے ترکی کے نئے تعینات ہونے والے قونصل جنرل تولغا اچاک کی گورنر ہاؤس میں ملاقات
گورنر سندھ محمد د زبیر سے ترکی کے نئے تعینات ہونے والے قونصل جنرل تولغا
اچاک نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی،ملاقات میں پاک ترکی باہمی تجارت،صوبہ
میں سرمایہ کاری کے مواقعوں ،مختلف شعبوں میں مزید تعاون اور باہمی دلچسپی
کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ترکی اور پاکستان اسلامی اخوت کے
لازوال رشتہ میں بندھے ہوئے ہیں،دونوں ممالک کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے
ہیں، سیلاب سمیت دیگر قدرتی آفات میں رکئے جانے والے امدادی کاموں پر عوام
ترکی کے شکر گذار ہیں،امن و امان کے قیام کے بعد کراچی میں سرمایہ کاری کے
لئے حالات نہایت سازگار ہیں۔
محمد زبیر کا کہنا تھا کہ ترکی کے سرمایہ کار بھی ان مواقعوں سے فائدہ
اْٹھائیں،پاک ترکی اقتصادی تعاون میں مزید اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے،سی
پیک حقیقی معنوں میں پاکستان سمیت پورے خطہ کے لئے گیم چینجر کی حیثیت
رکھتا ہے۔
ترک قونصل جنرل نے اس موقع پر کہا کہ ترکی پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت
زیادہ اہمیت دیتا ہے،صوبہ کی تعمیر و ترقی میں تعاون جاری رکھیں گے۔