لاہور، پنجاب حکومت نے پولیس کو گھر کی لونڈی بنالیا ہے،اعتزاز احسن
رہنما پاکستان پیپلزپارٹی اعتزاز احسن کاکہنا ہے پنجاب حکومت نے پولیس کو
گھر کی لونڈی بنالیا ہے تین ہزار سے زائد پولیس اہلکار سات آٹھ افراد کی
سیکیورٹی کے لئے جاتی امرا میں مامور ہیں جبکہ قصور میں بچیاں بے یار و
مددگار ہیں۔
قصور میں پیش آنے والے واقعات کاکوئی ملزم نہیں پکڑا گیا، رہنمااعتزاز احسن
نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس کبھی بہترین پولیس تھی،آزادی سے پہلے کلکتے
اوربمبئی میں جب کسی واقعے کا سراغ نہیں ملتا تھا تو پنجاب پولیس کی خدمات
کی جاتی تھیں،شہباز شریف کے دور میں اتنی گراوٹ آئی ہے کہ ماڈل ٹاؤن میں
چودہ افراد کو شہید کر دیا گیااور پھر پولیس کو استعمال کرکے جوڈیشل
انکوائریکو بھی متاثر کرنے کی کوشش کی گئی۔
پیپلز پارٹی رہنما نے مزید کہا کہ پنجاب میں گورننس کی صورتحال بدترین
ہے،17جنوری کا احتجاج بہت اہم ہے،اب صرف معاملہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کانہیں
رہا۔