Jan 15, 2018 09:33 pm
views : 672
Location : CBA Office KDA
Karachi- Chairman CBA Abdul Mateen Shaikh Press Conference
کراچی، کے ڈی اے مزدور یونین کی اپنے حقوق کی عدم فراہمی کے خلاف پریس کانفرنس
چیئر مین سی بی اے نے کہا کہ کے ڈی اے کی بحالی کے بعد سے مالی حالت خراب
چل رہی ہے اور بعض اوقات تنخواہیں دینے کیلئے رقم بھی نہیں ہوتی ہے ہم
چاہتے ہیں ماضی کی طرح کے ڈی اے اپنے پیروں پر کھڑی ہوکر کراچی کی خدمت کرے
۔
کراچی میں کے ڈی اے کے سی بی اے کے دفتر میں چیئر مین سی بی اے عبدالمتین
شیخ نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے کہاکہ کے ڈی اے
کے خراب حالات کی وجوہات کیس اسکیم کانہ ہونا، پبلک ہاؤسنگ پروجیکٹ کا
تاحال شروع نہ ہونا ، ماسٹر پلان کو زبردستی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے حوالے
کر نا جو کہ شروع سے کے ڈی اے کا حصہ تھا ۔
چیئر مین سی بی اے نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ کے ڈی اے کے ملازمین کو
چارٹر آف ڈیمانڈ کے فوائد سے محروم نہ کیا جائے ، پبلک ہاؤسنگ پروجیکٹ بلا
تاخیر شروع کئے جائیں ، ماسٹر پلان کو بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے لیکر کے ڈی
اے کے حوالے کیا جائے تاکہ کے ڈے اے کے مزدوروں کو ان کا جائز حق مل سکے ۔