Jan 15, 2018 10:09 pm
views : 601
Location : SP Office
Peshawar- SP Cantt Shaukat Khan Press Conference
پشاور،پولیس کی گزشتہ ایک ہفتہ میں مختلف کارروائیاں ، بڑی تعداد میں اسلحہ پنجاب منتقل کرنے کی کوشش ناکام
پشاور پولیس کی گزشتہ ایک ہفتہ میں مختلف کارروائیاں ، بڑی تعداد میں
اسلحہ پنجاب منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر ملزمان کوگرفتارکر لیا گیاہے۔
پولیس کے مطابق اسلحہ اسمگلنگ میں ایک ہی اسمگلر کا ہاتھ ہےجبکہ اسلحے کو ٹرک اور پانی کے ٹینکر میں پنجاب منتقل کیا جا رہا تھا۔
ضبط شدہ اسلحے میں 121 عدد رائفل، 274 کلاشنکوف ،1 جی تھری،76 پستول، 7
نائن ایم ایم،135 پستول 14 چائنہ رائفل سمیت ایک لاکھ 41 ہزار مختلف بوڑ کے
کارتوس شامل ہیں۔
پشاور پولیس لائن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی صدر شوکت خان
کا کہنا تھاکہ پولیس نے شہر میں تین مکامات پر کارروائی کرتے ہوئے بڑی
تعداد میں اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے برآمد کئے جانے والہے
اسلحے کو پنجاب اسمگل کیا جانا تھا