Jan 16, 2018 12:58 pm
views : 624
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi-Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises By 638 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،638 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل (16 جنوری
2018) کو مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ
انڈیکس 638 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 42986 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا
ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 231 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 190 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،37 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 4 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔