Jan 16, 2018 01:17 pm
views : 578
Location : PPP Media Cell
Karachi- Chairman PPP Bilawal Bhutto Press Conference
کراچی، باقی صوبے بھی ڈرختم کریں اور چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ پر کام کریں،بلاول بھٹو
div align="right">چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ چاروں صوبے بچوں سے متعلق معلومات نصاب میں شامل
کریں، پہلے ہم ایسے معاملات پر بولنے سے ڈرتے تھے اور اب نہ بول کر ڈرتے
ہیں۔
پیپلز پارٹی میڈیا سیل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ نصاب تعلیم میں کچھ ایسی چیزیں شامل کی
جائیں جن کے ذریعے اسکولوں میں بچوں کو خود اپنی حفاظت کرنے کی تربیت فراہم
کی جا سکے، اور اس حوالے سے سماجی تنظیمیں حکومت سندھ کے ساتھ مل کر کام
کر رہی ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ قصورواقعے کے
بعدہرپاکستانی پریشان ہے، سب پاکستانی سوچتے ہیں کہ بچوں کوکیسے محفوظ
رکھیں، قصورجیسے واقعات پاکستان میں جگہ جگہ ہو رہے ہیں اور ان واقعات کی
مستقل بنیادوں پرروک تھام ضروری ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ سندھ حکومت بچوں کے تحفظ سے متعلق اقدامات کررہی ہے، سندھ حکومت نے
چائلڈپروٹیکشن ایکٹ پاس کیاہے، ہم 2009 سے بچوں کو محفوظ بنانے سے متعلق
پروگرام پر کام کر رہے ہیں، چاہتے ہیں باقی صوبے بھی ڈرختم کریں اور اس
پروگرام پر عمل کریں،سندھ کے تمام اضلاع میں چائلڈپروٹیکشن یونٹس قائم کیے
گئے ہیں تعلیم کے ذریعے بچوں کو محفوظ بنایاجاسکتاہے،تکنیکی تعلیم پرخصوصی
توجہ کی ضرورت ہے،چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ سماجی تنظیمیں سندھ حکومت
کیساتھ مل کرکام کررہی ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ کچھ چیزوں کو نصاب میں شامل
کیاجائے۔