Jan 16, 2018 02:20 pm
views : 610
Location : Services Hospital
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif Inaugurates Services Hospital
لاہور ، وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے سروسز ہسپتال میں نئے غازی علم دین شہید بلاک کا افتتاح کردیا
لاہور میں وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے سروسز ہسپتال میں نئے غازی علم دین شہید بلاک کا افتتاح کردیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہا1 ارب36کروڑروپے کی لاگت سے
تعمیر ہونیوالی یہ عمارت جدید طبی سہولتوں سے آراستہ ہے۔نئی تعمیر ہونیوالی
عمارت میں مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین اورمعیاری سہولتیں ملی ہیں۔نئی
عمارت میں مریضوں کی سہولت کیلئے تین لفٹوں کے علاوہ ایک خصوصی لفٹ بھی
نصب کی گئی ہے۔
محمد شہبازشریف نے کہااس لفٹ کے ذریعے مریض کو بیڈ کے ساتھ اوپر اورنیچے
منتقل کیا جاسکے گا۔سروسز ہسپتال روزانہ ہزاروں مریضوں کو علاج معالجے کی
سہولتیں فراہم کررہا ہے۔300بیڈ کے اس ہسپتال میں آن لائن پرچی کاؤنٹر ز
قائم کیے گئے ہیں۔ہسپتال میں الیکٹرانک پارکنگ کا اہتمام کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہا مریضوں کو ایمرجنسی سے وارڈز میں منتقل
کرنے کیلئے شٹل سروس بھی فراہم کی جارہی ہے۔سروسز ہسپتال بہترین علا ج گاہ
کا کردارادا کررہا ہے اوراب اسکے توسیع منصوبے کے تحت 9منزلہ نیا بلاک
بنایا گیا ہے۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ہسپتال کے
نئے تعمیر شدہ بلاک کا دورہ کیا۔وزیراعلیٰ نے یہاں مریضوں کو دی جانے والی
طبی سہولتوں کا جائزہ لیا۔