Jan 16, 2018 02:57 pm
views : 606
Location : CM Secritariat
Karachi- CM Sindh Syed Murad Ali Shah Chairs Meeting Regarding Karachi Package
کراچی، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کراچی پیکیج اسکیم کے اجلاس کا انعقاد
کراچی میں وزیرِ اعلی ہاؤس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر
صدارت کراچی پیکیج اسکیم کے حوالے سے اجلاس کا انعقادکیا گیا،اجلاس میں
وزیر بلدیات جام خان شورو، پرنسپل سیکریٹری، پی ڈی کراچی پیکیج و دیگر نے
شرکت کی،جس میں وزیر اعلیٰ کو سب میرین انڈر بائی پاس اور سن سیٹ باؤلی
وارڈ فلائی اوور کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، بریفنگ میں مراد علی شاھ
کوآگاہ کیا گیا کہ سب میرین انڈربائی پاس تقریباً مکمل ہو چکا ہے اور
کارپیٹنگ کا کام جاری ہے۔
ترجمان وزیر اعلی ہاؤس کے مطابق اجلاس میں وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاھ
نے کہا کہ مجھے سن سیٹ باؤلی وارڈ کی فلائی اوور ساڑھے تین ماہ میں مکمل
کرکے دی جائے جس پر دن رات کام کیا جائے۔
مراد علی شاھ نے مزید کہا کہ میں چاہتا ہوں سب میرین انڈر بائی پاس آئندہ
پیر تک کھول دیا جائے لحاظہ کام کی نوعیت اسی حساب سے مکمل کی جائے اور سن
سیٹ باؤلی وارڈ فلائی اوور کی تکمیل جتنی جلد ہواتنا ہی اچھا ہے۔