Jan 16, 2018 02:58 pm
views : 603
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh Muhammad Zubair meets UAE Ambassador
کراچی ، گورنر سندھ محمد زبیر سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزابی کی ملاقات
کراچی میں گورنر سندھ محمد زبیر سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزابی نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔
ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل نصیر ہوادین
الکتبی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ملاقات میں پاک متحدہ عرب امارات باہمی
تجارت،سرمایہ کاری کے مواقعوں،مختلف شعبوں میں مزید تعاون اور باہمی دلچسپی
کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر گورنر سندھ محمد زبیر نے کہامتحدہ عرب امارات اور پاکستان
اسلامی اخوت اور بھائی چارہ کے لازوال رشتہ میں بندھے ہوئے ہیں۔ قدرتی آفات
سے متاثرہ افراد کی بحالی کے امدادی کاموں پر عوام متحدہ عرب امارات کے
شکر گذار ہیں۔کراچی ملک کی معاشی شہ رگ ہے ،یہاں ہونے والی کوئی بھی سرگرمی
پورے پاکستان کو متاثر کرتی ہے۔
محمد زبیر نے کہاامن و امان کے قیام کے بعد کراچی میں سرمایہ کاری کے لئے
حالات نہایت سازگار ہیں۔یو اے ای کے سرمایہ کار بھی ان مواقعوں سے فائدہ
اْٹھائیں۔دونوں ممالک کے مابین اقتصادی تعاون میں مزید اضافہ وقت کی اہم
ضرورت ہے۔سی پیک حقیقی معنوں میں پاکستان سمیت پورے خطہ کے لئے گیم چینجر
کی حیثیت رکھتا ہے۔
متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزابی نے کہایو اے ای پاکستان کے ساتھ
برادرانہ تعلقات کو بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے۔پاکستان کی تعمیر و ترقی میں
تعاون جاری رکھیں گے۔