Jan 16, 2018 04:04 pm
views : 578
Location : President House
Islamabad- President Mamnoon Hussain meets Advisor PM Irfan Siddiqui
اسلام آباد ، وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی کی صدر مملکت ممنون حسین سے ملاقات
اسلام آباد ایوان صدر میں وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی نے صدر مملکت
ممنون حسین سے ملاقات کی ، ملاقات میں قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن کے
حوالے سے گفتگو کی گئی، اس موقع پر عرفان صدیقی نے قومی تاریخ و ادبی ورثہ
ڈویژن کے زیر اہتمام چلنے والے تاریخی، علمی اور ادبی اداروں کی کارکردگی
سے صدر مملکت کو آگاہ کیا۔
ترجمان ایوانِ صدر کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ قومی تاریخ و ادبی ورثہ
ڈویژن کے تحت کام کرنے والے تاریخی، علمی اور ادبی اداروں کی مثالی
کارکردگی قابلِ تحسین ہے جو معاشرے میں امن، اخوت اور خیر سگالی کے جذبات
کو فروغ دینے کے لئے نہایت اہمیت رکھتے ہیں۔
ممنون حسین نے کہا کہ علم وادب معاشرے کی ذہنی اور روحانی نشوونما کے لیے
نہایت اہم کردار ادا کرتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ اپنے تاریخی ورثہ کی
حفاظت اور اپنے مشاہیر کے کارناموں سے واقفیت نوجوان نسل کو بہتر قومی
کردار ادا کرنے کے لیے تیار کرتی ہے۔
صدرمملکت نے مزید کہا کہ قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن کے زیر اہتمام چلنے
والے اداروں نے گذشتہ کچھ عرصے میں نہایت قابل قدر کردار ادا کیا ہے،ممنون
حسین نے مشیر وزیر اعظم کی خدمات کو سراہتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ ان
اداروں کی فعالیت اور کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائے ۔