Jan 16, 2018 04:51 pm
views : 611
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi-Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises By 592 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 592 پوائنٹس کا اضافہ
div align="right">پاکستان
اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روزمنگل (16جنوری
2018) کو مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس
592 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 42939 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،مارکیٹ کا
آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 355 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 216 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ،120 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 19 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔