Jan 16, 2018 06:15 pm
views : 558
Location : President House
ISLAMABAD- Ahsan Iqbal Addresses
اسلام آباد، پاکستان کو ترقی دینے کیلئے ہمیں اپنے معاشرے میں امن و استحکام قائم کرنا ہوگا،احسن اقبال
div name="str" align="right">وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا کہ موجودہ دور ٹیکنالوجی کا دور ہے جس میں
ترقی کرنے کیلئے درست سمت کی طرف جانا ہوگا،جس کیلئے پاکستان کی عوام کا
آپس میں متحد ہونا ضروری ہے اوریہ اس وقت ممکن ہوتا ہے جب کسی قوم کے سامنے
اس کا اقدار واضح ہو۔
اسلام آبادایوانِ صدر میں پیغام پاکستان کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے احسن
اقبال نے کہا کہ پاکستان اس لئے نہیں بنا تھا کہ دنیا کے غریب اور پسماندہ
ملکوں کی صفوں میں ایک نئے ملک کا اضافہ کر دیا جائے،پاکستان کی تحریک اور
نظریئے کا مرکزی نقطہ یہ تھا کہ ہم دنیا کو بتائیں کہ دورِ جدید میں
مسلمانانِ جنوبی ایشیاءِ یہ صلاحیت رکھتے ہیں کہ وہ اسلام کے افاقی اصولوں
کی روشنی میں ایک کامیا ب ریاست بنا کر دکھاسکیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ ہمارے ملک کی بقا اورطاقت کی بنیاد امن و سلامتی اور
استحکام پر ہے،جس کیلئے ہمیں خود پر نظر ڈالنی ہو گی اور دوسروں کی
کوتاہیوں پر تنقید کرنے کے بجائے اپنی کمزوریوں اور غلطیوں پر نظر رکھنی ہو
گی۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ بات ہمارے لئے لمحائے فکریہ ہے کہ ستر سال بعد بھی
ہم نے پاکستان کی عوام کو وہ انصاف ، تحافظ ، یکجہتی اور ترقی نہیں دی جس
کی یہ حقدار ہے،وزیر داخلہ نے کہا کہ پیغام پاکستان کی تقریب کا مقصد قوم
کو متحد کرنا ہے ، جس کی بدولت ہم پاکستان کو ایشیا ءِ ٹائیگر بنا سکتے
ہیں۔