اسلا م آباد ، طاہرالقادری دنیاوی قسم کےمولوی ہیں، کیپٹن (ر) صفدر
اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے
کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ طاہر القادری صاحب کا ذاتی کوئی ایجنڈا نہیں
ہےوہ چاہتے تھے کہ ان کا ایک نام ہو وہ انہیں اللہ نے دے دیا، طاہرالقادری
کاطالب علمی دور سے ایک ایجنڈا تھاکہ لینڈ کروزر اوربڑا بنگلہ ہو۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ طاہر القادری احمد رضاخان بریلوی کا مشن دیگر لوگوں کو
چلانے دیں ،طاہر القادری کا کسی مسلک سے کوئی تعلق نہیں ہے، پاکستان کے
لوگوں پر رحم کریں۔
کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ طاہر القادری کینیڈا چلے گئے ہیں، ان کا مستقبل دوسرے ملک کےساتھ ہے۔