Jan 16, 2018 08:32 pm
views : 539
Location : NAB Court
Islamabad- State Minister Information Maryam Auranzeb Media Talk
اسلام آباد ، تین سیاسی کزنز مل کر آئین کے خلاف کنٹینر بنا رہے ہیں، مریم اورنگزیب
سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف احتساب عدالت نےنیب ریفرنسز کی سماعت
23جنوری تک ملتوی کر دی۔ ایون فیلڈ ریفرنس میں استغاثہ کے تین گواہان
کوآئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔سابق وزیراعظم نواز شریف تیرہویں بار احتساب عدالت میں پیش ہوئے، ان کی
صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن رٹائرڈ صفدر بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کنٹینر سیاست پر شدید تنقید
کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے ملک کی ترقی کے خلاف کنٹینر بنا اور اب تین سیاسی
کزنز مل کر ملک کے آئین کے خلاف کنٹینر بنا رہے ہیں۔
اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم
اورنگزیب نے عمران خان، آصف زرداری اور طاہرالقادری کو آڑے ہاتھوں لیا۔
وزیر مملکت برائے اطلاعات نے کہا کہ تین سیاسی کزنز نامعلوم نجومیوں کی اے بی سی ٹیم بنانے کی
تیاری کر رہے ہیں، کیوں کہ اُنہیں یقین ہو گیا ہے کہ پاکستان کے لوگ اُنہیں
ووٹ نہیں دیتے ہیں۔
وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ ملک میں جب سی پیک بن رہا تھا اور دہشت گردی ختم
ہورہی تھی تو تب بھی تو دوسری طرف کنٹینر بن رہا تھا، پہلے ملک کی ترقی کے
خلاف کنٹینر بنا، اب تین سیاسی کزنز مل کر ملک کے آئین کے خلاف کنٹینر بنا
رہے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملک میں جب میٹرو اور سڑکوں کا جال بچھ رہا تھا یا
جب تاریخی انتخابی اصلاحات، یوتھ پروگرام ، تعلیماتی اصلاحات اور ہیلتھ
پروگرام بن رہا تھا جب بھی کنٹینر بنایا گیا۔
وزیر مملکت نے مزید کہا کہ پاکستان کی عوام کی اے ٹیم صرف پاکستان مسلم
لیگ (ن) ہے کیونکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے نواز شریف کی قیادت میں جو وعدہ
کیا وہ پورا کیا ہے۔