Jan 16, 2018 09:00 pm
views : 535
Location : President House
Islamabad- President Mamnoon Hussain addresses
اسلام آباد ، پیغام پاکستان فتوے سے انتہا پسندی پر قابو پانے میں مدد ملے گی، صدرمملکت
صدرمملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ خود کش حملے فساد فی الارض کے زمرے میں
آتے ہیں، خوشی ہے متفقہ فتوے کو اداروں کی تائید بھی حاصل ہے ۔
ایوان صدرمیں پیغام پاکستان کی رونمائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے
صدر ممنون حسین نے کہا کہ اسلام کی روح سے شدت پسندی، خون ریزی اور خودکش
حملے فساد فی الارض کے زمرے میں آتے ہیں جو ناجائز اور حرام ہیں۔
صدر ممنون حسین نے کہا کہ میری نظر میں علماء کا فتویٰ اسلامی تعلیمات کی
روح کے عین مطابق ہے جس پر عملدرآمد سے انتہا پسندی کے فتنے پر قابو پانے
میں مدد ملے گی۔
صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا ہے کہ خودکش حملوں کے خلاف علما کا فتویٰ
(پیغام پاکستان) اسلامی تعلیمات کی روح کے عین مطابق ہے جس پر عملدرآمد سے
انتہا پسندی کے فتنے پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔
پاکستان کے تمام مسالک سے تعلق رکھنے والے 1829 علمائے کرام کے خودکش حملوں
سے متعلق فتوے کی رونمائی کی تقریب ایوان صدر میں کی گئی، اس فتوے
کو'پیغام پاکستان' کا نام دیا گیا ہے۔
صدر ممنون حسین نے کہا کہ میری نظر میں علماء کا فتویٰ اسلامی تعلیمات کی
روح کے عین مطابق ہے جس پر عملدرآمد سے انتہا پسندی کے فتنے پر قابو پانے
میں مدد ملے گی۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ فتوے کو متعلقہ ریاستی اداروں کی
تائید بھی حاصل ہے اور یہ اتفاق رائے ہی ہماری کامیابی کی کلید ہے۔
تقریب میں سیاسی شخصیات سمیت علما کی بڑی تعداد موجود تھی۔