div align="right">پشاور میں خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر مہر تاج روغانی کی
صدرات میں شروع ہوا، اجلاس کے شروع ہوتے ہی ضلع ہنگو کیلئے گیس ریالٹی نہ
ملنے پرجے یوآئی کے رکن اسمبلی مفتی سید جانان نے زمین پر بیٹھ کر احتجاج
شروع کیادیا۔
مفتی جانان کا کہنا تھاکہ خیبر پختون خوا اسمبلی کے تمام ممبران کو اپنا
اپنا حق دیا گیا لیکن مجھے 2013سے واجبات نہیں دیئے جارہے ہیں۔
ڈپٹی سپیکر کی رولنگ پر وزیر صحت شہرام ترکئی نے مفتی جانان کو منایا تاہم
اپوزیشن کو ان کے مسائل پر بات کرنے کاموقع نہ ملنے پرتمام اپوزیشن اراکین
نے مفتی جانان کے ساتھ ملکر دوبارہ احتجاج شروع کیا۔
اپوزیشن اراکین کے احتجاج سے اسمبلی مچھلی منڈی کا منظر پیش کرتی رہی جس پر ڈپٹی سپیکر نے اجلاس تین روز کیلئےملتوی کیادیا۔