Jan 17, 2018 12:58 pm
views : 549
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi-Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises By 88 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،88 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ (17 جنوری
2018) کو مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ
انڈیکس 88 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 43028 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا
ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 180 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 104 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،71 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 5 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔