لاہور،متحدہ اپوزیشن کے حکومت کے خلاف احتجاج کی تیاریاں مکمل
سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کو انصاف دلانے کے لیے مسلم لیگ (ن) کی حکومت
کے خلاف پاکستان عوامی تحریک کی زیرِقیادت متحدہ اپوزیشن کے احتجاج کی
تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیں,پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے
سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی زیر قیادت متحدہ اپوزیشن کا احتجاج آج مال
روڈ پر ہو گا،اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں جلسہ
گاہ کے داخلی رستوں پر واک تھرو گیٹ نصب کئے گئے ہیں جبکہ پولیس کے ساتھ
سیاسی جماعتوں کے رضاکار بھی سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔
جبکہ احتجاج کی تیاریوں کے باعث مال روڈ سے ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک کا شدید
دباؤ ہےشاہراہ فاطمہ جناح،کچہری روڈ، ہال روڈ، کوپر روڈ، بوڑھ والا چوک اور
ایجرٹن روڈ پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے احتجاجی جلسے کے لیے آج دوپہر 12 بجے کا وقت دیا ہے۔