Jan 17, 2018 02:19 pm
views : 558
Location : President House
Islamabad- President Mamnoon Hussain meets Foreign Minister Turkmenistan
اسلام آباد ، صدر ممنون حسین سے ترکمانستان کے وزیر خارجہ راشد میر ید وف کی ملاقات
div align="right">اسلام آباد میں صدر مملکت ممنون حسین سے ترکمانستان کے وزیر خارجہ راشد میر ید وف نے ایوان صدرمیں ملاقات کی۔
اس موقع پر صدرمملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان ترکمانستان کے ساتھ
دوستی کو بہت اہمیت دیتا ہے اور دونوں ملک عالمی فورمز پر ہم ایک دوسرے کا
ساتھ دیتے ہیں۔
صدر مملکت نے کہا کہ تاپی گیس پروجیکٹ صرف ایک گیس پائپ لائن منصوبہ نہیں
ہے بلکہ مختلف ممالک کی ایک راہداری ہے جس کا کریڈٹ صدر قربان علی بردی
محمدوف کو جاتا ہے اور ہماری خواہش ہے کہ یہ منصوبہ جلد از جلد شروع ہو۔ ہم
ریجنل کنیکٹیویٹی کے سلسلے میں اشک آباد معاہدے میں شرکت ہمارے لیے باعث
مسرت ہو گی۔
صدر مملکت نے کہا کہ1000میگا واٹ بجلی کی پیشکش پر بھی ہم ترکمانستان کے
شکرگزار ہیں اور توقع کرتے ہیں کہ بہت جلد ہم اس منصوبے سے استفادہ کر سکیں
گے۔ انھوں نے توقع ظاہر کی کہ ٹرانسمیشن لائین کے معاملات بھی دونوں ممالک
کے درمیان باہمی بات چیت کے نتیجے میں جلد طے پا جائیں گے۔
صدر مملکت نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت بہت کم ہے جس میں
اضافے کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں ضروری ہے کہ دونوں ملکوں کے تاجر اور صنعت
کار باہمی دورے کریں۔
ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان اور ترکمانستان توانائی کے علاوہ لائیو اسٹاک
، تعلیم ، ثقافت اور سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ایک دوسرے سے تعاون
کر سکتے ہیں۔ممنون حسین نے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ منصوبے شروع کرنے
کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
اس موقع پر ترکمانستانی وزیر خارجہ نے صدر ممنون حسین کو ترکمانستان کے صدر
کا خصوصی پیغام پہنچایا اور تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کیافتتاحی تقریب
میں شرکت کی دعوت دی۔
ترکمانستان کے وزیر خارجہ راشد میر ید وف نے کہا کہ وہ ٹرانسمیشن لائن پر
کام مکمل کرچکے ہیں۔ گیس پائپ لائن
منصوبہ سے بہت سے ممالک فائدہ اٹھا سکیں گے۔