Jan 17, 2018 02:29 pm
views : 607
Location : Residence of Ajmal Malik
Bahawalpur- President Awami Tehreek Bahawalpur Division Ajmal Malik meets Cholistani Delegation
بہاولپور،عوامی تحریک صوبہ بحالی بہاولپور ڈویژن کے مرکزی صدر اجمل ملک سے چولستانی وفود کی ملاقات
عوامی تحریک برائے صوبہ بحالی بہاولپورکے مرکزی صدر اجمل ملک سے چولستان کی
اہم شخصیا ت نے وفود کی صورت میں ملاقات کی ،جس میں چولستان سے تعلق رکھنے
والے کارکنان جن میں مرزا زاہد حسین جیلانی ، ضلعی صدر ملک غلام مصطفی
چولستانی ، الطاف احمد ، جام محمد ساجد، عابد حسین ، جام محمد مشتاق ،
معشوق احمد، اللہ دتہ ، ریاض احمد اور اظہر حسین شامل تھے۔
ملاقات اجمل ملک کی رہائش گاہ پرکی گئی جس کا مقصد چولستان میں عوامی تحریک
صوبہ بحالی بہاولپور کی ممبر سازی مہم کے حوالے سے تبادلہ خیال کرنا
تھا،جس کے تحت چولستان میں الیکشن سے پہلے جلد از جلد ممبر سازی مکمل کر
لینے پر اتفاقِ رائے ہوا،اس موقع پر چولستانی وفد کے نمائندے الطاف احمد نے
عوامی تحریک صوبہ بحالی بہاولپور کی ممبر سازی کو جلد از جلد مکمل کر نے
کی یقین دہانی کرائی۔
اس موقع پر مرکزی تحریک بحالی صوبہ بہاولپورکے صدر اجمل ملک نے ذرائع
ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ الیکشن میں ٹکٹ لینے
کیلئے لوگ ہم سے رابطہ کر رہے ہیں ہم قومی اور صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ ان ہی
لوگوں کو دینگے جو بہاولپور صوبہ کی بحالی کیلئے مخلص ہو گا۔
اجمل ملک نے کہا کہ اسمبلیوں میں ہماری تحریک ایسی پارٹیوں کے ساتھ بھی
ایڈجسٹمنٹ کریں گے جو ہماری ہم خیال ہوگی، مرکزی صدر نے کہا اس تحریک کا
سبب یہ ہے کہ یہاں نہ تعلیم ہے ، نہ پانی ہے اور نہ ہی ہمارے بچوں کی
ملازمتوں کیلئے بہاولپور کوٹہ ہے مقامی ملازمتوں پر بھی دوسرے شہروں سے لوگ
آکر ملازمت کر رہے ہیں۔
اجمل ملک نے کہا کہ بہاولپور کے گاؤں میں 66 لاکھ پچاس ہزار ایکڑ کا رقبہ
ویران پڑا ہے کیونکہ یہاں کوئی نہر نہیں ہے ، دریا خشک ہورہے ہیں،یہاں کے
لوگ غربت کی لکیر سے بھی نیچے اپنی زندگیا ں گزار رہے ہیں ۔
اس موقع پر ڈویژنل صدر زاہد حسین جیلانی نے کہا کہ بہاولپور کے
لو گ اچھی طرح جانتے ہیں کہ صوبہ نہ ہونے سے ان کو کن مسائل کا سامنا ہے ،
یہاں کے لوگ اپنے حقوق کیلئے الگ صوبہ بہاولپور کا مطالبہ کرتے ہیں جودورِ
حاضر کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے جائز مطالبہ ہے۔