div align="right">لاہورمیں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے میو ہسپتال کا دورہ کیا ۔اس موقع پر سرجیکل ٹاور کا بھی دورہ کیا۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شر یف نے
آپریشن تھیٹرز اوردیگر مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ نے سرجیکل ٹاور
میں نصب کی گئی جدید سی ٹی سکین مشینوں کا بھی معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ نے
91بستروں پر مشتمل برن یونٹ کا بھی دورہ کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا پنجاب حکومت شعبہ صحت کی بہتری
اورعوام کو جدید طبی سہولتوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔پنجاب کے تمام ڈسٹرکٹ
ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں میں سی ٹی سکین مشینیں فراہم کررہے ہیں۔طبی شعبے کی
بہتری کیلئے انقلابی اقدامات کیے ہیں۔