Jan 17, 2018 03:23 pm
views : 575
Location : Different Areas
Dera Bugti- Civil Society Protest against Indian Army Chief
ڈیرہ بگٹی،سوئی میں سول سوسائٹی کے زیر اہتمام بھارتی آرمی چیف کے بیانات کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی
ڈیرہ بگٹی میں سوئی کی سول سوسائٹی کے زیر اہتمام بھارتی آرمی چیف کے
جارحانہ بیانات کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی ، ریلی غوثو ہوٹل سے اللہ
والی چوک تک نکالی گئی ،ریلی کے شرکاءِ نے پلے کارڈز اوربینرز اٹھارکھے تھے
جن پر انڈین آرمی کے خلاف اور پاک فوج کے حق میں نعرے درج تھے۔
ریلی کے شرکاءِ نے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے
لگائے اس موقع پر شاھ مراد کلپر بگٹی نے کہا کہ پاکستان کے غیور عوام کسی
بھی جارحیت کے خلاف پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں۔
شاھ مراد کلپر بگٹی نے کہا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور پاک
فوج کسی بھی دشمن کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی۔ریلی کے
دوران بھارتی آرمی چیف اور بھارت کا پرچم بھی نذر آتش کیا گیا۔