div align="right">وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس کا افتتاح کردیاہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب افتتاح کے لیے پہنچے تو انہیں کمپلیکس کا وزٹ کرایا گیا
وزیر کھیل جہانگیر شجاع خانزادہ نے سپاسنامہ پڑھا اور صوبہ میں ہونے والے
کاموں کے بارے میں آگاہ کیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اپنی تقریر میں سوئمنگ پول کی سہولیات کی
تعریف کی اور کہا کہ یہاں ایسی مینجمنٹ لگائی جائے جو کام پر یقین رکھتی ہو
اور یہاں تربیت لینے والے قومی سطح اور بین الاقوامی سطح پر نام روشن
کریں، ہم نے آٹھ ارب روپے کے ہراجیکٹس بنائے ہیں، ہم قبضہ گروہوں سے جب تک
زمینیں نہیں چھڑائیں جائیں گی زمینوں کا صحیح مصرف نہیں کریں گے۔
شہازب شریف کا کہنا تھاکہ سوئمنگ کمپلیکس کی تعمیر کا کام 2008 میں شروع
ہوا 2011 میں کام رک گیا اور پھر منصوبہ بنیادی سہولیات کے ساتھ ساتھ 2017
میں 54 کروڑ کی مالیت سے تعمیر کیا گیا ہے، 45 کنال ہر مشتمل اس پراجیکٹ
میں 50 اور 25 میٹر کے دو سوئمنگ پول شامل ہیں، جن پر چاروں موسموں میں
تیراکی کی جاسکتی ہے،کمپلیکس بننے کے بعد لاہور میں سوئمنگ کے بین القوامی
مقابلوں کا انعقاد کرایا جا سکے گا۔