div align="right">وزیرِ
اعظم شاہد خاقان عباسی سے قبائلی علاقہ جات کی مختلف ایجینسیز سے تعلق
رکھنے والے مسلم لیگ ن کے صدرو، نائب صدور اور جنرل سیکریٹریز پر مشتمل
وفدنے وزیرِ اعظم آفس میں ملاقات کی,وفد کی قیادت وزیرِ مملکت برائے سیفران
غالب خان کر رہے تھے۔
ملاقات میں فاٹا اصلاحات، قبائلی علاقہ جات کی تعمیر و ترقی اور علاقے سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفد
سے بات چیت کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ قبائلی علاقہ
جات کے عوام کی تعمیر و ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے, ملکی تاریخ میں
پہلی دفعہ موجودہ حکومت نے نہ صرف فاٹا کے مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ کوشش
کی بلکہ اس پر عملی طور پر کام شروع کیا۔