ڈی ایچ اے بہاولپور پروجیکٹ میں ترقیاتی کام کے آغاز کے موقع پر تقریب کا
انعقاد کیا گیا جس میں پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈیفنس ہاوسنگ اتھارٹی بہاول پور
بریگیڈیئرشاہدمحمودنے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ ڈی ایچ اے بہاولپور پروجیکٹ کی
پلاننگ 2012 میں کی گئی اور2015 میں اس پر کام شروع کردیاگیاتھااوراب اس
سال کے آخر تک تمام کام مکمل کر دیا جائے گا، جس کیلئے ہم نے ٹائم فریم
تیار کیا ہے جس پر عمل کرتے ہوئے مقررہ وقت پر یہ پروجیکٹ مکمل ہو جائے گا۔
پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی بہاولپور بریگیڈیئرشاہدمحمودنے
کہاکہ ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی بہاول پور ایک جدیدشہرکی تعمیرمیں مصروف ہے
جہاں صحت،تعلیم، پارک ، واٹر پارک اورتفریحی سہولیات کے ساتھ جدیدرہائشی
سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے تعمیراتی کام شروع کیا گیا ہے۔
اس موقع پر
سیکریٹری ڈی ایچ اے بہاول پور کرنل راشد‘ڈائریکٹرپلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کرنل
منصور‘ چیف ایگزیکٹوآفیسر پرومیک فرخ اسلم‘اور دیگر بھی موجود تھے۔