Jan 17, 2018 10:34 pm
views : 1116
Location : Barrick No.66, Pak Secretariate, Saddar
Karachi- Additional Director, FIA Commercial Bank Circle Altaf Hussain Press Conference
کراچی،ایف آئی اے کمرشل بینک سرکل کی کارروائی، خاتون سمیت 3 ملزمان گرفتار
کراچی میں بینک فراڈکی واردات میں ملوث ملزمان کے خلاف ایف آئی اے کمرشل
بینک سرکل نے کاروائی کر کے خاتون سمیت 3 ملزمان کو گرفتارکر لیا ہے جن
میں ملزمہ نیئر سلطانہ بخاری محمد عامر بینکر اور مرکزی ملزم طاہر احمد
شامل ہیں۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے کمرشل بینک سرکل الطاف حسین نے
پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ان ملزمان میں نجی بینک کا ملازم
محمد عامر بھی شامل، واردات میں ملزم طاہر نے چیک بک ٹیمپر کرکے اکاونٹ سے
رقم نکلوائی۔
الطاف حسین نے کہا کہ ملزم مختلف لوگوں کے ذریعے اکاؤنٹ کھلواتا تھا، پھر
انکے اکاؤنٹ پر پیسے ٹرانسفر کرواکر خود نکلواتا تھا، ایڈیشنل ڈائریکٹر نے
کہا کہ ملزم کو پانچ کروڑ روپے کے بینک فراڈ جرم میں 2010 میں گرفتار کیا
گیا تھاجو بعد میں ضمانت لے کر فرار ہو گیا تھا۔