Jan 17, 2018 11:00 pm
views : 574
Location : Different Places
Peshawar- ANP protest in Mardan on Asma Murder
مردان ،زیادتی کے بعد قتل ہونے والی بچی عاصمہ کے قتل کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی کی احتجاجی ریلی
مردان میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی بچی عاصمہ کے قتل کے خلاف عوامی
نیشنل پارٹی کی جانب سے ریلی نکالی گئی،یرلی کے شرکا نے ہاتھوں میں پلے
کارڈز اور پارٹی پرچم اٹھا رکھے تھے جن پر انکے مطالبات،عاصمہ کے قتل اور
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف نعرے درج تھے۔
مظاہرین نے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
اس موقع پر مردان ضلع ناظم حمایت اللہ مایار نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب
کرتے ہوئے کہا کہ عاصمہ کے قتل پر صوبائی حکومت کی خاموشی افسوسناک ہے
،عمران خان پنجاب میں دھرنے دے رہے ہیں مگر پختون بچی کے ساتھ زیادتی پر
خاموش ہے ،میڈیکل رپورٹ میں واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ قتل جنسی تشدد کے
بعد گلا دبانے کی وجہ سے ہوئی ہے ،اگر قاتل کو صوبائی حکومت اور مردان
پولیس نے انجام تک نہیں پہنچایا تو عوامی نیشنل پارٹی اس قاتل کو اپنے
انجام تک پہنچائے گی ۔
اے این پی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ مردان کے عوام اٹھ کر اس ظلم کے خلاف
آواز اٹھائیں،کیونکہ ظلم کے خلاف آواز اٹھانا جہاد ہے،پولیس نے ایف آئی آر
میں جنسی تشدد اور دہشت گردی کی دفعات شامل نہیں ہے ،عوامی نیشنل پارٹی 19
جنوری تک الٹی میٹم دیتی ہے کہ فوری طور پر ایف آئی آر میں جنسی تشدد اور
دہشت گردی کی دفعات شامل کریں ورنہ ایک نہ ختم ہونے والا احتجاج شروع کرنے
پر مجبور ہوجائیں گے۔