Jan 18, 2018 01:05 pm
views : 547
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi-Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises By 589 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،589 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات (18 جنوری
2018) کو مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ
انڈیکس 589 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 43948 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا
ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 286 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 234 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،44 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 8 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔