Jan 18, 2018 01:29 pm
views : 535
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Chairs Meeting Ragarding Sugarcane Farmers
لاہور، کسانوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس
div align="right">پنجاب کے کسانوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے اجلاس سے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے پنجاب کے مختلف
اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو احکامات جاری کئے کہ صوبے بھر کے کسانوں گنے کی
خریداری کی مد میں ایک ایک پائی ادا کریں ۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایات جاری کیں کہ پنجاب حکومت کسی کسان کا حق مرنے
نہیں دیگی اور نہ ہی کسانوں کے حق کو کسی کو مارنے کی اجازت دیگی انہوں نے
ہدایات جاری کیں کہ تمام شوگر ملوں کو اس بات کا پابند بنایا جائے کہ وہ
کسانوں کو خریدے گئے گنے کی فوری قیمت ادا کریں جس کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب
نے انتظامی حکام کو اڑھتالیس گھنٹے کی مہلت دیتے ہوئے کہا کہ کسانوں کے
مفاد میں انہیں جس حد تک بھی جانا پڑا جائیں گے۔
اجلاس میں صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے بھی شرکت کی