Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 18, 2018 01:53 pm views : 571

Location : Interior Ministry Office

Islamabad- Interior Minister Ahsan Iqbal chairs meeting regarding command conference of civil Armed Forces
  • Urdu

اسلام آباد،وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال کی زیر صدارت سول آرمڈ فورسز کی کمانڈ کانفرنس

وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے ملک کی سیکورٹی صورتحال اور بارڈر مینجمنٹ کے جائزہ کیلئے سول آرمڈ فورسز کی کمانڈ کانفرنس کی صدارت کی، اجلاس میں فرنٹیئر کانسٹیبلری، پاکستان رینجرز سندھ و پنجاب، فرنٹیئر کور، گلگت بلتستان سکاؤٹس، پاکستان کوسٹ گارڈ کے کمانڈرز اور وزارت داخلہ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
وزیر داخلہ نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پاکستان کی ترقی اور سیکورٹی میں سول آرمڈ فورسز کے کردار کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بارڈر مینجمنٹ اور ملک میں امن و امان کی صورتحال کی بہتری کیلئے سول آرمڈ فورسز کی خدمات کو سراہا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ خطہ کو درپیش جیو اسٹرٹیجک چیلنجوں کے تناظر میں ملک کے استحکام اور امن کے تحفظ کیلئے بہترین حکمت عملی کی بنیاد پر سول آرمڈ فورسز کو آپریشنل سطح پر تیاری رکھنی چاہئے، ہماری معیشت ترقی کر رہی ہے، سی پیک کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کیلئے استحکام اور سلامتی کا تحفظ ضروری ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ سول آرمڈ فورسز کو جدید تربیت، آلات اور ان کی استعداد اور صلاحیت بڑھانے کیلئے ٹیکنالوجی سے مزین کرنے کی ضرورت ہے،وزیر داخلہ نےسول آرمڈ فورسز کیلئے جدید اسلحہ کی خریداری کے راستہ میں حائل تمام رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت کی تاکہ یہ فورسز دہشت گردی کی عفریت کا انسداد کر سکیں، سول آرمڈ فورسز امن و امان برقرار رکھنے کے حوالہ سی اپنی ذمہ داریاں بہتر انداز میں ادا کر رہے ہیں، ان اداروں کی استعداد کار میں اضافہ ہماری اندرونی سلامتی اور ہماری سرحدوں کو محفوظ بنائے گا۔
احسن اقبال نے فرنٹیئر کانسٹیبلری کے جوانوں اور افسران جو خیبرپختونخوا میں فوج کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے کردار ادا کر رہے ہیں ان کے کردار کو بھی سراہا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ گلگت بلتستان جغرافیائی اعتبار سے انتہائی اہمیت کا علاقہ ہے۔ اس ضمن میں انہوں نے ہدایت کی جی بی سکاؤٹس کو مزید وسعت دی جائے اور نئی ریکروٹمنٹ پالیسی کے ذریعے اس میں تیزی لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سیکورٹی فورسز نے اپنے مادر وطن کی خود مختاری کے تحفظ کیلئے اپنی جانوں کی قربانیاں دی ہیں،پوری قوم کو ان قربانیوں پر فخر ہے ۔بعد ازاں سول آرمڈ فورسز کے حکام نے وزیر داخلہ کو خطہ اور صوبوں میں بارڈر مینجمنٹ و سیکورٹی مسائل اور درکار ہتھیاروں کے حوالہ سے بھی آگاہ کیا۔

Recent News

Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms 1:17
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms
Mar 24, 2026 12:00 pm
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised! 1:05
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised!
Mar 24, 2026 11:00 am
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza 1:07
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza
Mar 23, 2026 03:30 pm
Air Canada Plane Crash 1:14
Air Canada Plane Crash
Mar 23, 2026 03:00 pm
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage 1:19
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage
Mar 23, 2026 02:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved