Jan 18, 2018 02:23 pm
views : 526
Location : Different Places
Kasur- CM Punjab Shahbaz Sharif Media Talk
قصور، زینب کو قتل کرنے والے کی گرفتار ی کے لئے ابھی کوئی وقت نہیں دیا جاسکتا،شہباز شریف
وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ زینب کو قتل کرنے والے کیگرفتار ی کے لئے ابھی کوئی وقت نہیں دیا جاسکتا،مجرموں کا پتہ جلد لگا لیا جائے
گا،تحقیقاتی ٹیمیں دن رات کوشش کر رہی ہیں ۔
قصور میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ
پنجاب نے کہا کہ قاتل کی گرفتاری کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے اور میں
اللہ سے دعا کرتا ہوں کہ ملزمان کو جلد از سے جلد کیفرکردار تک پہنچایا
جائے گا ،زینب کے کیس میں بہت سے پیش رفت ہوئی ہے، میں خود بھی ذاتی طور پر
اس کیس کا جائزہ لے رہا ہوں جے آئی ٹی سے بھی مکمل بریفنگ لی ہے اور ہم
مجرموں کے کافی قریب پہنچ گئے ہیں ۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مردان میں جو واقع رونما ہوا اس پر بہت افسوس ہے
وہ بھی قوم کی بیٹی تھی،سیاست کرنی ہوتی تو ہم بھی مردان جا کر 3سالہ بچی
کے لئے احتجاج کرتے، لوگوں نے اگر احتجاج اور تقریریں کر کے شوق پورا کرنا
ہے تو کر لیں دھرنے دینے والے کس منہ سے بتائیں گے کہ ان کے آنسو مگر مچھ
کہ ہیں یا حقیقی ہیں ،مہربانی کر کے ایسے واقعات پر سیاست نہ کی جائے اور
عوام کے جزبات کو نہ بھڑکائیں ، جو ان ایسے واقعات پر سیاست کر رہا ہے یہ
قوم کبھی بھی انہیں معاف نہیں کرئے گی ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ زینب قتل کیس میں جو لوگ تحقیقاتی ٹیم کی
رہنمائی کریں گے ان کا نام ہمیشہ سے راز میں رکھا جائے گا،اور انہیں کسی
بھی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا ۔