Jan 18, 2018 02:54 pm
views : 550
Location : Mall Road
Lahore- PAT Chief Tahir Ul Qadri Addresses
لاہور،ہم سب کو نئے دور کے مجیب الرحمان سے ملک کو بچانا ہوگا، طاہرالقادری
عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ اب یہ صرف ہماری
نہیں بلکہ پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان پیپلز پارٹی کی بھی مشترکہ جنگ
ہے، شریف بردران نے یونانی دیوتاؤں کی طرح خود کو جمہوریت کا ناخدا بنا
رکھا ہے، انہوں نے پنجاب پولیس کو ن لیگ کا عسکری ونگ بنا دیا ہے، سپاہی سے
آئی جی تک تقرر و تبادلہ ان کے ہاتھ میں ہے، گذشتہ 10سالوں میں ساڑھے سات
سو ارب روپے پنجاب پولیس کو دیا گیا ،نواز شریف مجیب الرحمان کو اپنا
نظریاتی قائد مانتے ہیں ، یہ پورا پاکستان توڑ کر ایک صوبے کو پاکستان کا
عنوان دینے سے بھی دریغ نہیں کریں گے، ہم سب کو نئے دور کے مجیب الرحمان سے
ملک کو بچانا ہوگا، ہم آئین نہیں بلکہ سلطنت شریفیہ کو توڑنا چاہتے ہیں۔
لاہور میں متحدہ اپوزیشن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے
سربراہ طاہر القادری نے کہا کہ آج قومی اور مذہبی قیادت تکریم انسانیت
کیلئے جمع ہوئی ہے، آج کمزوروں کو طاقت دینے کیلئے سب جمع ہوئے ہیں، میرا
مقصد کوئی عہدہ حاصل کرنا نہیں،چاہتا ہوں کہ کمزوروں کو آواز ملے لیکن
پاکستان میں اس وقت انسانی حقوق کچلے اور قومی خزانہ لوٹا جا رہا ہے، نئے
دور کے مجیب الرحمان سے ملک کو بچانا ہو گا، سلطنت شریفیہ نے آئین کو پامال
کیا، ہم سلطنت شریفیہ کو توڑنا چاہتے ہیں۔
طاہر القادری نے کہا کہ ہم قانون ہاتھ میں لیتے تو آپ کا جاتی امراءسے
نکلنا مشکل ہو جاتا لیکن ہم آئین اور جمہوریت کی اصل شکل کی بحالی چاہتے
ہیں۔ ہمیشہ دنیا میں امن کا پیغام پھیلایا، ہم چاہتے ہیں کہ ملک کا قانون
سب کیلئے ایک جیسا ہو، شہباز شریف نے 14 بے گناہ لوگوں کو قتل کرایا، پولیس
عوام کی محافظ بننے کی بجائے جان لینے والی بن گئی ہے۔
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ کہ آج سلطنت شریفیہ کے
جرائم کے خلاف جمع ہوئے ہیں، پنجاب پولیس نے جاتی امراءکو تحفظ دیا، عوام
کو نہیں،شریف برادران رہے تو ملک میں جمہوریت اور خوشحالی نہیں آئے گی،
نواز شریف مجیب الرحمان کو اپنا نظریاتی قائد مانتے ہیں، نواز شریف نریندر
مودی کو اپنا دوست مانتے ہیں، جمہوریت کی حقیقی روح بحال کرنا چاہتے ہیں،
ظلم برداشت کرنے والی قوموں کو تاریخ بھول جاتی ہے۔