div align="right">پشاور کے علاقے جھگڑا میں گھر میں گیس سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں ایک
خاتون جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہو گئے ہیں، زخمی افراد میں 2 مرد اور 3
خواتین شامل ہیں۔
دھماکہ سے گھر کی چھت منہدم ہو گئی ،زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔
واقعے کے حوالے سے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے علاقہ
مکین حماد خان کا کہنا تھاکہ واقعہ صبح پونے چھ بجے ہوا جس کے بعد آگ لگ
گئی،عمارت کے شیشے ٹوٹنے کی وجہ سے زخمیوں کو زیادہ چوٹیں آئی۔