div align="right">کراچی کے علاقے کھارادر میں دستی بم حملے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔
ایس
ایس پی سٹی کے مطابق کھارادر کی کپڑا مارکیٹ میں موٹر سائیکل پر سوار
ملزمان نے دستی بم حملہ کیا جس کے بعد فرار ہوگئے۔دستی بم حملے کی زد میں
آکر ایک شخص جاں بحق 5 زخمی ہوگئے جب کہ واقعے کے فوری بعد زخمیوں کو سول
اسپتال منتقل کیا گیا۔آئی جی سندھ نے کھارادر کپڑا مارکیٹ میں دستی بم حملے کا نوٹس لے لیتے ہوئے ایس ایس پی سٹی سےواقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔
پولیس
ذرائع کے مطابق دستی بم حملہ کھاردار کی کپڑا مارکیٹ میں واقع ایک پر کیا
گیا۔اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں محمد اسماعیل، وقاص، ستار اور بابو
شامل ہیں تاہم جاں بحق شخص کی شناخت نہیں ہوسکی۔
پولیس اور رینجرز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔