div align="right">قصور کے دل لرزا دینے والے واقعے پر جہاں ملک کی فضاء سوگوار ہے تو وہیں
پشاور چمبر اف کامرس کے پی کے میں جنسی تشدد کی روک تھام کے لئے آگاہی
سیشن کا انعقاد کیا گیا۔
پشاور کی غیر سرکاری تنظیم نے معاشرے میں جنسی تشدد کے خاتمے کے لیے پشاور
چمبر اف کامرس میں آگاہی سینمار کا انعقاد کیا جس میں مختلف شعبہ زندگی سے
تعلق رکھنے والے مرد و خواتین نے شرکت کی۔
غیر سرکاری تنظیم کی چیئرپرسن منزا ارشد کا کہنا تھا کہ ایسے سیمنار سے نئی نسل میں جنسی تشدد کے حوالے سے آگاہی پیدا ہوگی۔
تقریب میں شرکاء کا کہنا تھا کہ قصور کے ہولناک واقعے کی خبر سن کر ان کی
روح کانپ گئی تھی اور اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لئے گلی گلی میں اس
سیمنار کے میسج کو پھیلانے کی ضرورت ہے۔
سیمینا ر میں شرکاء نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور جنسی تشدد کے خاتمے کے لئے اپنی اپنی تجاویز پیش کی۔
اس
موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے سائرہ امین کا
کہنا تھا کہ مختلف اداروں سے ہم سے ماہرین کا بلایا تھا اور اس بات پر
گفتگو کی گئی کہ افر جنسی ہراسانی کا کوئی کیس سامنے آجائے تو پم اسے کس
طرح سنبھال سکتے ہیں۔
فطرت بلورکا کہنا تھا ہراسانی کی کمیٹی میں مردوں کے ساتھ عورتوں کوبھی شامل کیا جاناچاہیے۔