div align="right">کوئٹہ میں کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے نومنتخب وزیر اعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجوسے ملاقات کی۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق ملاقات کے دوران صوبے کی مجموعی سیکورٹی
صورتحال اور خوشحال بلوچستان پروگرام پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ وزیر اعلیٰ
بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے پاک فوج و دیگر سیکورٹی اداروں کے امن
وامان کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کی تعریف کی اور شہداء کی قربانیوں کو
خراج تحسین پیش کیا جبکہ انہوں ضلع آواران میں زلزلے کے بعد تعمیرونو کے
عمل میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔
کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے وزیر اعلیٰ کو یقین
دلایا کہ پاک فوج صوبے میں امن وامان اور ترقی وخوشحالی کے لئے شروع کیے
گئے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے بھرپورمدد اور تعاون جاری رکھے
گی تاکہ مقامی لوگوں کا معیار زندگی بلندہو اور انہیں روزگار کے بہتر مواقع
میسرآسکیں۔