Jan 18, 2018 08:02 pm
views : 604
Location : District Courts
Bahawalpur- Mock Exercises in District Courts
بہاول پور، ضلعی پو لیس کے زیر اہتمام سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر ڈسٹر کٹ کورٹس میں موک ایکسرسائز کا انعقاد
بہاول پور میں ملک میں بڑ ھتے ہوئے سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر ڈسٹر کٹ کورٹس میں موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا ۔
موک ایکسر سائز میں ضلعی پولیس ، پاک آرمی ، ایلیٹ فورس ، ڈولفن فورس ،
ریسکیو 1122اور سول ڈیفنس نے حصہ لیا ۔موک ایکسرسائز کے دوران 1فرضی دہشت
گرد نے ڈسٹر کٹ کورٹس پر حملہ کیا ۔
حملہ کے فوراًبعد چوکیدار نے ایمرجنسی سائر ن بجالیا اور ریکسیو 15پر کال
کی جس کے جواب میں ضلعی پو لیس اور پا ک آرمی نے بروقت پہنچ کر کارروائی
کرتے ہوئے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔دہشت گردی کے خلاف موک ایکسرسائز کا
مقصد اداروں کی صلا حیت اور ان کے آپس میں رابطے کو جانچنا تھا تا کہ کسی
بھی ہنگامی صورتحال سے آسانی کے ساتھ نمٹاجاسکے ۔اس دوران ڈسٹر کٹ کورٹس کے
ملازمین کو مکمل بریف کیا گیا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ان کارد عمل
کے ساتھ ہوناچایئے اور ان کو کس طر ح کے حفاظتی انتظامات اپنانے چائیں۔
موک ایکسرسائز کے اختتام میں اداروں کی کارکردگی پر اطمینان کااظہار کیا گیا اور اداروں کی کارکردگی کو سراہا گیا ۔